3 بیٹیوں اور بیوی کو قتل کرنے کا واقعہ،ملزم کی والدہ نے کمرے میں داخل ہو کر کیا منظر دیکھا ؟ تفصیلات بتا دیں

3 بیٹیوں اور بیوی کو قتل کرنے کا واقعہ،ملزم کی والدہ نے کمرے میں داخل ہو کر ...
3 بیٹیوں اور بیوی کو قتل کرنے کا واقعہ،ملزم کی والدہ نے کمرے میں داخل ہو کر کیا منظر دیکھا ؟ تفصیلات بتا دیں

  

کراچی (ویب ڈیسک) ملیر شمسی سوسائٹی میں 29 نومبر کے روز ایک لرزہ خیز واقعہ پیش آیا جس میں ایک شخص نے اپنی 3 بیٹیوں اور بیوی کو قتل کردیا۔

وائس آف امریکا کی رپورٹ کے مطابق فواد خان معمول کے مطابق منگل کو دفتر سے شمسی سوسائٹی ملیر میں واقع اپنے گھر پہنچے، والدہ سے ملاقات کے بعد وہ بالائی منزل پر اپنے کمرے میں چلے گئے۔تھوڑی ہی دیر بعد  فواد کی والدہ کو سعودی عرب میں مقیم ان کے ایک بیٹے کی کال آئی جس نے بتایا کہ فواد نے اسے فون کرکے کہا ہے کہ وہ اپنے گھر والوں کو قتل کرنے جا رہا ہے۔ملزم کی والدہ نے بتایا کہ مذکورہ کال سے کچھ ہی دیر پہلے اوپر سے چند چیخوں کی آواز آئی تھی لیکن وہ سمجھیں جیسے کسی بچے کو ڈانٹ ڈپٹ کی جارہی ہے۔

فواد کی والدہ نے یہ بھی بتایا کہ دوسرے بیٹے کی کال کے بعد جب وہ اوپر  والی منزل پر گئیں تو گرل کا دروازہ بند تھا، مشکل سے دروزاہ کھولا اور اندر گئیں تو دیکھا کہ  فواد کی تینوں بیٹیاں اور بیوی خون میں لت پت پڑی تھیں۔خاتون کے مطابق میں نے وہ ایسا منظر دیکھا جو بیان نہیں کرسکتی لیکن اس سب کی کیا وجہ تھی، میں نہیں جانتی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ فواد ان لوگوں میں سے تھا جو اپنی بچیوں پر جان دیا کرتا تھا، اس کا بیوی سے بھی کبھی کوئی جھگڑا نہیں ہوا تھا، دونوں حسن سلوک اور پیار محبت سے رہتے تھے۔

ملزم فواد کی والدہ نے تفصیلات بتائیں کہ جب گھر میں شور شرابا ہوا تو محلے دار جمع ہوگئے ، پھر فوراً ہی ایمبولینس بلائی گئی لیکن  ایمبولینس پہنچنے سے قبل ہی  بیٹیاں اور ماں دم توڑ چکی تھیں اور فواد  زخمی حالت میں فرش پر پڑا تھا۔خیال رہے کہ ہسپتال میں زیر علاج فواد نے تسلیم کیا کہ اس نے اپنی بچیوں اور بیوی کو قتل کیا.مصالحہ کمپنی میں بطور سیلز منیجر کام کرنے والے فواد خان گزشتہ کچھ دنوں سے مالی حالات کے سبب پریشان اور ڈپریشن کا شکار تھے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -