"میرا دل یہ پکارے آجا" گانے پر اداکارہ ژالے سرحدی کا دلچسپ تبصرہ

"میرا دل یہ پکارے آجا" گانے پر اداکارہ ژالے سرحدی کا دلچسپ تبصرہ
سورس: @insragram/zhalay

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی اداکارہ  ژالے سرحدی نے پاکستان اور بھارت میں سوشل میڈیا پر  آج کل وائرل ہونے والا لتا  منگیشکرکا گانا "میرا دل یہ پکارے آجا" پردلچسپ تبصرہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل لتا منگیشکر کا گانا " میرا دل یہ پکارے آجا "پر وائرل ہونے والے  ڈانس کی ویڈیو کے بعد  سے بھارت اور پاکستان میں اس گانے کی دھوم مچی ہوئی ہے ۔اس گانے پر  کترینہ کیف تک نے سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیو اپ لوڈ کردی ہے ۔اداکارہ ژالے سرحدی نے اس گانے پر بڑے دلچسپ انداز میں اظہار خیال کیا ہے اور اس کے لئے انہوں نے ٹک ٹاک کا پلیٹ فارم استعمال کیا ہے۔ژالے سرحدی نے ٹک ٹاک پرایک ویڈیو شئیر کی۔ویڈیو میں ژالے سرحدی نے گانے کا پہلا مصرعہ توانہوں نے بڑے خوشگوارانداز میں گایا، لیکن اگلے بول سے پہلے ہی اچانک ان کا مزاج کافی سخت ہوگیا۔ژالے سرحدی نے غصے میں روایتی پنجابی انداز سے تنبیہ کی کہ "بس بھی کردو اب , اسے سنتے سنتے کانوں کے پردے ہی پھٹ گئے ہیں"۔اداکارہ کی ویڈیو پر ٹک ٹاکر صارفین کی جانب سے بھی دلچسپ ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے ۔

@zhalaysarhadi Love you @arzufatima1 hahahaha ???????????????? #zhalay #zhalaysarhadi #tiktok #viral #trending #funny #song ♬ original sound - Arzu Fatima

قسمت نامی ایک ٹک ٹاک صارف نے لکھا" تو مت سنیں اسے"۔ایک صارف نے لکھا "جیسا آپ کا حکم "۔ تابی آن فائر نے انگریزی میں جواب لکھا" صحیح گل اے"۔ان کے علاوہ کئی صارفین ژالے سرحدی کی بات سے متفق نظر آئے ۔

مزید :

تفریح -