چین فوجی و معاشی طاقت کے اظہار کیلئے پاکستان پر انحصار کر رہا ہے ، امریکا

 چین فوجی و معاشی طاقت کے اظہار کیلئے پاکستان پر انحصار کر رہا ہے ، امریکا
 چین فوجی و معاشی طاقت کے اظہار کیلئے پاکستان پر انحصار کر رہا ہے ، امریکا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکا نے کہاہے کہ چین فوجی و معاشی طاقت کے اظہار کیلئے پاکستان پر انحصار کر رہا ہے ۔
نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز کے مطابق پینٹاگون نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ چین پاکستان کو ہر طرح کے حالات میں اتحادی سمجھتا ہے ،5 برسوں کے دوران چین کا پاکستان اور روس کے درمیان تعلقات میں اضافہ ہوا ہے ،بیجنگ پاکستان کو فوجی لاجسٹک مرکز کے طور پر اہم خیال سمجھتا ہے ۔
پینٹاگون کی رپورٹ میں مزید کہاگیاہے کہ سی پیک کے ذریعے چین پیٹرولیم مصنوعات کی نقل و حمل کا خواہشمند ہے ،امریکی محکمہ دفاع نے کہاہے کہ چین نے دہشتگردی کے خلاف بھی پاکستان سے تعاون بڑھا دیا ،چین نے خلائی اور ہتھیاروںں کے شعبے میں پاکستان سے تعاون کیا، رپورٹ میں کہاگیاہے کہ چین عالمی نظام میں امریکا کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے ۔