پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کا معاملہ ، (ن )لیگ اور پیپلزپارٹی کو عمران خان اور پرویزالٰہی ملاقات کے نتیجے کاانتظار

پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کا معاملہ ، (ن )لیگ اور پیپلزپارٹی کو عمران خان ...
پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کا معاملہ ، (ن )لیگ اور پیپلزپارٹی کو عمران خان اور پرویزالٰہی ملاقات کے نتیجے کاانتظار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کے معاملے پر مسلم لیگ( ن) اور پیپلزپارٹی کو عمران خان ، پرویز الٰہی ملاقات کے نتیجے کاانتظارہے ۔
نجی ٹی وی چینل" ایکسپریس نیوز" کے مطابق پارٹی ذرائع کاکہناہے کہ کوئی بھی کارروائی کرنے سے پہلے نتیجے کا انتظار کرنے کافیصلہ کیاگیاہے، مسلم لیگ( ن) اور پیپلزپارٹی نے آج وزیراعلیٰ کے خلاف عدم اعتماد لانا تھی ، گورنر پنجاب کو وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہنے کے اقدامات بھی کرنا تھے ۔
ذرائع کا مزید کہناہے کہ تازہ صورتحال پر مسلم لیگ( ن) کا پیپلزپارٹی سے دوبارہ رابطہ ہوا ہے، پنجاب اسمبلی تحلیل روکنے کیلئے (ن )لیگ نے پارٹی رہنماﺅں اور آصف زرداری کو ٹاسک سونپ دیا۔ آصف زرداری اور لیگی رہنما پی ٹی آئی کے ناراض اراکین سے رابطہ کریں گے،اعتماد کاووٹ لینے کا کہنا پی ٹی آئی کے ناراض اراکین سے مشروط ہوگا۔