اسلام آباد ائیرپورٹ پر اے این ایف اہلکار کی مسافر سے رشوت لینے کی ویڈیو وائرل

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ائیرپورٹ پر انسداد منشیات فورس (اے این ایف) اہلکاروں کی جانب سے مسافر سے رشوت مانگنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اے این ایف اہلکار مسافر کے سامان کی چیکنگ کرتا ہے اور اسے کہتا ہے کہ آپ کے سامان کا وزن زیادہ ہے ، جس پر مسافر اسے کہتا ہے کہ کچھ کریں ، اے این ایف اہلکار ویڈیو میں موجود دوسرے اہلکار سے اشارے میں پوچھتا ہے کہ کیا کرنا ہے، جواب موصول ہونے کے بعد اہلکار مسافر سے کہتا ہے کہ اچھا ادھر آؤ اور اسے زیادہ سامان لیکر جانے کا طریقہ بتاتا ہے۔
Anti-Narcotics Force taking bribes at Islamabad Airport?
Guess who runs this ANF? Yes. pic.twitter.com/TeSn58VxBd
— Professor (@ProfessorMrX) November 30, 2022
اے این ایف اہلکار کو ویڈیو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ کچھ خدمت کریں، جس کے بعد علیحدہ کمرے میں دونوں کو رقم کا لین دین کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔