شاہ رخ خان نے" پٹھان" کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے،فلم کی ریلیز کا اعلان کردیا

شاہ رخ خان نے" پٹھان" کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے،فلم کی ریلیز کا اعلان کردیا
شاہ رخ خان نے
سورس: @instagram/iamsrk

  

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی ووڈ سپر سٹار شاہ رخ خان نےاپنی آنے والی نئی فلم "پٹھان" کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کا انتظار  ختم کرتے ہوئے فلم  کی ریلیز کا اعلان کر دیا ۔

تفصیلا ت کے مطابق بالی ووڈ  کنگ خان نے ایک مرتبہ پھر اپنے مداحوں کی دھڑکنیں تیز کرتے ہوئے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر  اپنی نئی آنے والی فلم "پٹھان" کے پوسٹر شیئر کیا اور  لکھا کہ" پیٹی باندھ لی ہے تو چلیں"۔شاہ رخ خان  نے اپنے پیغام کے ذریعے مداحوں کا انتظار ختم کرتے ہوئے بتایا  کہ "اب صرف اس فلم کے لیے 55 دن اور انتظار کرنا پڑے گا"۔

شاہ رخ خان نے بتایا کہ" فلم پٹھان 25 جنوری کو ہندی، تامل اور تیلگو زبان میں ریلیز ہوگی"۔مداحوں نے شاہ رخ خان کی نئی آنے والی فلم سے متعلق ان کی پوسٹ پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔شاہ رخ خان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر لاکھوں مداحوں نے ان کی پوسٹ کو پسند بھی کیا ہے۔

واضح رہے کہ ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم "پٹھان" میں شاہ رخ خان کے علاوہ  اداکار جان ابراہیم اور اداکارہ دیپیکا پڈوکون بھی شامل ہیں۔

مزید :

تفریح -