سلمان خان کی انگوٹھی نے نئی بحث چھیڑ دی
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی ووڈ سٹار سلمان خان کی انگلی میں موجود انگوٹھی نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے اور کئی صارفین کا کہنا ہے کہ "دبنگ خان نے منگنی کرلی ہے"۔
انڈیا ٹائمز کے مطابق بالی ووڈ اداکار سلمان خان ان دنوں ابوظبی میں آئیفا ایوارڈز کی تقریب کے لیے موجود ہیں جہاں سے چند تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، جو سب کی توجہ کا مرکز بن گئی۔ پروگرام سے قبل اداکار نے ساتھی فنکاروں کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس کی جس میں سلمان خان کا ہاتھ نگاہوں کا مرکز بن گیا، لیکن اس مرتبہ اس کی وجہ ہاتھ میں موجود بریسلیٹ نہیں بلکہ ایک انگوٹھی ہے۔
View this post on Instagram
دبنگ خان کے ہاتھ کی درمیانی انگلی میں پہنی اس انگوٹھی کو دیکھ کر مداح چونک گئے اور یہ خیال کرنے لگے کہ سلمان خان نے منگنی کرلی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے منگنی نہیں کی بلکہ یہ انگوٹھی ان کے والد سلیم خان نے بطور تحفہ دی ہے۔
View this post on Instagram
ایسی ہی انگوٹھی سلیم خان نے سلمان خان کے بھائیوں ارباز خان اور سہیل خان کو بھی تحفے میں دی تھی۔