عمران خان سے ملاقات کے بعد مونس الٰہی نے اہم ٹوئٹ کردی 

عمران خان سے ملاقات کے بعد مونس الٰہی نے اہم ٹوئٹ کردی 
عمران خان سے ملاقات کے بعد مونس الٰہی نے اہم ٹوئٹ کردی 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی نے کہاہے کہ عمران خان کو ملاقات میں یقین دہانی کرادی وزارت اعلیٰ ان کی ملکیت ہے ،عمران خان جب چاہیں گے اسمبلی تحلیل ہو جائے گی .

قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے زمان پارک میں ملاقات کی ، ملاقات میں پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کے حوالے سے آئینی و قانونی پہلوﺅں کا جائزہ لیاگیا،دونوں رہنماﺅں نے تحریک عدم اعتماد سے متعلق اپوزیشن کی حکمت عملی پر بھی گفتگوکی۔

پرویز الٰہی نے اسمبلی تحلیل کے معاملے پر تجاویز عمران خان کے سامنے رکھ دیں ، وزیراعلیٰ پنجاب کاکہناتھا کہ عمران خان کے اسمبلیوں سے استعفے کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں ، مستعفی ہونے پر ملک کو عام انتخابات کی طرف جانا چاہئے ۔

دونوں رہنماﺅں میں اسمبلی تحلیل کرنے سے قبل آئینی آپشنز اور پی ڈی ایم کی حکمت عملی پر بھی گفتگوہوئی، پرویز الٰہی نے کہاکہ تحریک عدم اعتماد لانے کیلئے مطلوبہ ارکان کی اکثریت موجود نہیں ، پی ڈی ایم صرف شور کر رہی ہے ، ایوان میں شکست دیں گے ۔

وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اور مونس الٰہی نے عمران خان کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی، ذرائع کاکہناہے کہ عمران خان کل پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کے ارکان سے ملاقات کریں گے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -