ہمایوں سعید نے ایک بار پھر عمرے کی سعادت حاصل کرلی

ہمایوں سعید نے ایک بار پھر عمرے کی سعادت حاصل کرلی
ہمایوں سعید نے ایک بار پھر عمرے کی سعادت حاصل کرلی
سورس: @instagram/saeedhumayun

  

مکہ مکرمہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کے معروف اداکار ہمایوں سعید نے اپنے انسٹاگرام پر  عمرے کی تصاویر سوشل میڈیا پرشیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ" اللہ پاک نے مجھے دوبارہ عمرے کی سعادت بخشی ہے"۔

تفصیلا ت کے مطابق اداکار ہمایوں سعید نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو یہ خبر دی کہ وہ عمرے کیلئے مدینے سے مکہ روانہ ہورہے ہیں۔تصاویر شیئر کرتے ہوئے ہمایوں نے کیپشن میں لکھا کہ "الحمدللہ… اللہ پاک نے مجھے دوبارہ اپنے گھر بلایا اور میں عمرہ کرنے کے قابل ہوگیا"۔ انہوں نے لکھا کہ " تمام دوستوں اُن کے خاندان اور آپ سب کے لیے، میرے خاندان کے لیے دعا ہےکہ اللہ ہم سب پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے، وہ ہم سب پر اپنی محبتوں کی بارش فرمائے، وہ ہمیں اور ہمارے پاکستان کو ہر شر سے محفوظ رکھے"۔

ان تصاویر میں اُن کی جائے نماز  مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی جس پر اُنکا نام "ہمایوں سعید " درج  ہے۔ساتھی اداکار عمران اشرف سمیت دیگر کئی فنکاروں نے کمنٹ میں ہمایوں سعید کو عمرے کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

مزید :

تفریح -