راولپنڈی ٹیسٹ، پاکستانی باؤلرز کی انگلش بلے بازوں کے ہاتھوں دھلائی دیکھ کر شعیب اختر بھی خاموش نہ رہ سکے ، پیغام جاری کر دیا 

راولپنڈی ٹیسٹ، پاکستانی باؤلرز کی انگلش بلے بازوں کے ہاتھوں دھلائی دیکھ کر ...
راولپنڈی ٹیسٹ، پاکستانی باؤلرز کی انگلش بلے بازوں کے ہاتھوں دھلائی دیکھ کر شعیب اختر بھی خاموش نہ رہ سکے ، پیغام جاری کر دیا 

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نےراولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز انگلش بیٹرز کی پاکستان کے خلاف شاندار کارکردگی کو سراہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان  راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز انگلینڈ کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے اور انگلش ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 410 رنز بنا لیے ہیں۔انگلینڈ کے اوپنرز نے اپنی ٹیم کو 233 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا، زیک کرالی نے 122 اور بین ڈکٹ نے 107 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

شعیب اختر نے انگلش اوپنرز کی شانداز بیٹنگ پر سوشل میڈیا پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ٹیسٹ میچ کا 2سنچریوں سے 100 کے اسٹرائیک ریٹ سے آغاز، موجودہ انگلش ٹیم واقعی ٹیسٹ کرکٹ کو نئے سرے سے ایجاد کر رہی ہے۔

مزید :

کھیل -