"مادھوری ڈکشت وہ واحد خاتون ہے جس کیلئے میرا دل دھڑکتا ہے"،کریتی سینن

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی ووڈ کی اٰبھرتی ہوئی اداکارہ کریتی سینن نےانسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ، اپنے مداحوں کو اس شخصیت سے ملوادیا ہے جس کے لیے ان کا دل دھڑکتا ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق بالی ووڈ کی اداکارہ کریتی سینن نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اُنہیں اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ"یہ وہ واحد خاتون ہیں جن کے لیے میرا دل دھک دھک کرتا ہے"۔اُنہوں نے مادھوری ڈکشٹ کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ"ان کے ساتھ رقص کرنا ہمیشہ سے میرا ایک خواب ہے جنہوں نے مجھے پہلی بار ڈانس کرنے کے لیے متاثر کیا!".
View this post on Instagram
واضح رہے کہ حال ہی میں جب کریتی سینن ڈانس ریئلیٹی شو "جھلک دکھلا جا" کے سیزن 10 میں اپنی فلم "بھیڑیا" کی پروموشن کے لیےگئیں تو انہیں "تاثرات کی ملکہ" مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ رقص کرنے کا ایک شاندار موقع ملا۔
خیال رہے کہ کریتی سینن کی فلم"بھیڑیا" حال ہی میں 25 نومبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی ہے جبکہ مادھوری ڈکشٹ کو آخری بار فلم "ماجا" میں دیکھا گیا تھا۔