آزاد کشمیر حکومت کا غذائی ضروریات پوری کرنے کیلئے دوسرے صوبوں میں زرعی فارمز بنانے کا فیصلہ

آزاد کشمیر حکومت کا غذائی ضروریات پوری کرنے کیلئے دوسرے صوبوں میں زرعی فارمز ...
آزاد کشمیر حکومت کا غذائی ضروریات پوری کرنے کیلئے دوسرے صوبوں میں زرعی فارمز بنانے کا فیصلہ
سورس: Wikimedia Commons

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آزاد کشمیر کی غذائی ضروریات پوری کرنے کیلئے وزیراعظم آزاد کشمیر  نے  سندھ، پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں آزاد کشمیر کے بڑے زرعی فارمز بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ اس حوالے سے سندھ میں 25 ہزار ایکڑ، بلوچستان میں ایک لاکھ ایکڑ، پنجاب میں 50 ہزار ایکڑ،خیبرپختونخوا میں 30 ہزار ایکڑ،گلگت بلتستان میں  دو  ہزار ایکڑ رقبہ الاٹ کرنے کیلئے  حکومتوں  کے وزرائے اعلیٰ کو خطوط لکھ دیے گئے ہیں ۔

وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کا کہنا تھا کہ زرعی فارمز کے قیام سے پاکستان کی معاشی ترقی میں اضافہ اور آزاد کشمیر اور صوبوں کے مابین روابط بڑھیں گے،زرعی فارمز کی ڈویلپمنٹ اور دیگر اخراجات حکومت آزاد کشمیر برداشت کرے گی۔
اس سے قبل مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ عمران خان کا ایجنڈا پاکستان ہے،وہ ایک لیڈر نہیں بلکہ رہبر ہیں اور رہبر کو کبھی مائنس نہیں کیا جا سکتا، عمران خان کی وجہ سے پاکستانی ثقافت کی عالمی سطح پر پہچان ہوئی۔