نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کا25 واں یومِ تاسیس

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کا25 واں یومِ تاسیس
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کا25 واں یومِ تاسیس

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کا25 واں یومِ تاسیس پروقار طریقے سے منایا گیا۔این ایچ ایم پی کمپلیکس میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی، کیک کاٹا گیا اور سلامی بھی پیش کی گئی۔ ڈی آئی جی محبوب اسلم، زونل کمانڈر سینٹرل زون اور سیکٹر کمانڈر سینٹرل ون شہباز عالم نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ ترجمان موٹروے پولیس سینٹرل زون کے مطابق دن کا آغاز قرآنِ پاک کی تلاوت اور شہداء کیلئے خصوصی دعاؤں سے کیا گیا۔

 ڈی آئی جی محبوب اسلم اور زونل کماندر سینٹرل زون نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موٹروے پولیس بلاشبہ پاکستان میں کارکردگی کے لحاظ سے اپنی مثال آپ ہے، ادارے کا قیام 1997 میں ہوا جو آج ایک تناور درخت بن چکا ہے۔تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی، ادارے اور شہداءکیلئے دعا کی گئی  ۔  گائیڈنس سینٹر میں بھی یوم تاسیس کی  تقریب منعقد ہوئی جس میں فلیگ مارچ کا انعقاد کیا گیا اور روڈ یوزرز میں گفت ہیمپرز تقسیم کیے گئے۔ این فائیو سنٹرل زون کے تمام سیکٹروں اور بیٹس  میں مختلف تقریبات کا انعقاد بھی کیا گیا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -