امریکہ کے طیارہ بردار بحری جہاز پر آتشزدگی، 9 افراد زخمی

امریکہ کے طیارہ بردار بحری جہاز پر آتشزدگی، 9 افراد زخمی
امریکہ کے طیارہ بردار بحری جہاز پر آتشزدگی، 9 افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)  کیلیفورنیا کے ساحل پر امریکی طیارہ بردار بحری جہاز میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں نو افراد زخمی ہوگئے۔ 
امریکی بحریہ نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا  کہ 29 نومبر 2022 کی صبح، نیمٹز کلاس طیارہ بردار بحری جہاز  یو ایس ایس  ابراہم لنکن پر آگ لگ گئی۔ عملے نے  فوری  طور پر آگ پر قابو پالیا۔ واقعے میں  جہاز میں سوار نو ملاحوں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں اور جہاز پر ان کا علاج کیا گیا ہے، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

امریکی بحری جہاز پر آگ لگنے کا واقعہ  یو ایس ایس بونہوم رچرڈ پر لگنے والی آگ کے لگ بھگ ڈھائی سال بعد پیش آیا ہے۔ اس واقعے میں جہاز  پر بڑی آگ لگنے سے 21 افراد زخمی ہوئے تھے اور جہاز کو اس حد تک نقصان پہنچا تھا کہ یہ کچرے کا ڈھیر بن کر رہ گیا تھا۔