موٹروے پولیس کا یوم تاسیس، ٹریننگ کالج شیخوپورہ میں تقریب، انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والوں کو رینک لگائے گئے

موٹروے پولیس کا یوم تاسیس، ٹریننگ کالج شیخوپورہ میں تقریب، انسپکٹر کے عہدے ...
موٹروے پولیس کا یوم تاسیس، ٹریننگ کالج شیخوپورہ میں تقریب، انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والوں کو رینک لگائے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شیخو پورہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)  نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے 25 ویں یوم تاسیس کے موقع پرٹریننگ کالج شیخوپورہ میں خصو صی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس  کے مہمان خصوصی سابق آئی جی میجر ریٹائرڈ ضیا الحسن تھے۔  ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر عثمان انور ، کمانڈنٹ ٹریننگ کالج سید حشمت کمال ، ڈپٹی کمانڈنٹ تیمور خان دیگرافسران و ملازمان نے تقریب میں شرکت کی. سابق  آئی جی میجر ریٹائرڈ ضیا الحسن نے یاد گار شہداءپر حاضری دی، پھول چڑھائے اور شہداءکے  درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا کی۔اس موقع پر سب انسپکٹر سے انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والے افسران کو رینک بھی لگائے گئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  میجر ریٹائرڈ ضیا الحسن نے کہا کہ  افسران کی انتھک محنت سے  موٹروے پولیس کو پوری دنیا میں  ایک مثالی ادارہ کے طور پر پہنچانا جاتا ہے۔اس ادارے کے افسران نے لوگوں کی خدمت، مدد اور عزت نفس کا خیال کرکے دل جیتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے اس کو عملی طور پر موٹروے پولیس نے ثابت کیا ہے ۔انہوں نے اس موقع پر موٹروےپولیس افسران و ملازمین کو  25 ویں  یوم تاسیس پر  مبارکباد بھی دی۔