"ہمیں مزید ضرورت نہیں" ایف آئی اے اعظم سواتی کو ریمانڈ ختم ہونے سے پہلے ہی عدالت لے کر پہنچ گئی

"ہمیں مزید ضرورت نہیں" ایف آئی اے اعظم سواتی کو ریمانڈ ختم ہونے سے پہلے ہی ...

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)  وفاقی دارالحکومت کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعظم سواتی کو  14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق  وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے اعظم سواتی کو  چار روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے سے پہلے ہی عدالت میں پیش کردیا گیا۔ ایف آئی اے نے عدالت میں  درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ انہوں نے اعظم سواتی سے تفتیش مکمل کرلی ہے اور اب انہیں  مزید تفتیش کی ضرورت نہیں ہے۔ ایف آئی اے نے عدالت سے  استدعا کی کہ  اعظم سواتی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا جائے۔  عدالت نے ایف آئی اے کی درخواست منظور کرتے ہوئے سینیٹر اعظم سواتی کو 15 دسمبر تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم سنا دیا۔

خیال رہے کہ اعظم سواتی کو چار روز قبل متنازعہ ٹویٹس کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ اس سے قبل انہیں اس وقت گرفتار کرلیا گیا تھا جب انہوں نے سابق آرمی چیف جنرل  (ر) قمر جاوید باجوہ کے حوالے سے ٹویٹ کی تھی۔

مزید :

قومی -