امریکہ کا پاکستان کے سیلاب متاثرہ کسانوں کو 80 لاکھ ڈالر کی امداد دینے کا اعلان

امریکہ کا پاکستان کے سیلاب متاثرہ کسانوں کو 80 لاکھ ڈالر کی امداد دینے کا ...
امریکہ کا پاکستان کے سیلاب متاثرہ کسانوں کو 80 لاکھ ڈالر کی امداد دینے کا اعلان
سورس: Twitter

  

 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)  امریکہ  نے پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ  کسانوں کے لیے 80 لاکھ ڈالر امداد دینے کا اعلان کردیا۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ اعلان پاکستان میں امریکہ  کے سفیر ڈونلڈ بلوم نے اسلام آباد میں منعقدہ  ایک تقریب میں کیا۔  یہ امداد امریکہ کی طرف سے فراہم کی جانے والی نو  کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی امداد کا حصہ ہے۔ کسانوں کو یہ رقم  اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت کی شراکت سے فراہم کی جائے گی۔ امریکی امداد سیلاب کے بعد انسانی ضروریات، غذائی تحفظ ، آفات سے نمٹنے اور استعدادکار میں اضافہ کے کام آئے گی۔

مزید :

کسان پاکستان -