گونگے شخص کی بھاری رقم گر گئی، ایک جوڑے کو ملی تو ایسا کام کردیا کہ آپ بھی شاباش دیں گے

گونگے شخص کی بھاری رقم گر گئی، ایک جوڑے کو ملی تو ایسا کام کردیا کہ آپ بھی ...
گونگے شخص کی بھاری رقم گر گئی، ایک جوڑے کو ملی تو ایسا کام کردیا کہ آپ بھی شاباش دیں گے
سورس: Representational Image

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جنیوا (ڈیلی پاکستان آن لائن) سوئٹزر لینڈ میں جب ایک معمر شخص کو اچانک احساس ہوا کہ اس کے پاس سوئس بینک سے نکالے گئے  20 ہزار  ڈالر سے زیادہ کی نقدی غائب ہے، تو اس نے سمجھا کہ اسے لوٹ لیا گیا ہے۔  پولیس نے جمعرات کو بتایا کہ ایک جوڑے کو نوٹوں کا بنڈل  ملا، جو ایک لفافے میں بھرا ہوا تھا اور گلی میں پڑا تھا، یہ جوڑا اسے لے کر متاثرہ شخص کے گھر  پہنچ گیا۔

افسروں نے بتایا کہ متاثرہ  شخص، جو گونگا ہے، جنوبی سوئٹزرلینڈ کے چھوٹے سے قصبے مارٹگنی میں بینک گیا اور 20 ہزار  سوئس فرانک (21,260 امریکی ڈالر) نکالے۔ گھر پہنچ کر اسے معلوم ہوا کہ اس کا لفافہ غائب ہے۔ یہ فرض کرتے ہوئے کہ گھر کے راستے میں اس کی جیب کاٹ لی گئی ہوگی ، وہ پولیس کے پاس پیسے چوری ہونے کی اطلاع دینے گیا۔ تحقیقات میں معلوم ہوا کہ  بینک کے باہر کھڑی اپنی کار میں سوار ہوتے ہی اس نے لفافہ گرا دیا تھا۔ایک جوڑے کو وہ لفافہ ملا، جس میں نوٹوں کے ڈھیر کے علاوہ واپسی کی پرچی بھی تھی جس میں آدمی کا پتہ بھی تھا۔ معمر شخص پولیس سٹیشن پہنچا ہوا تھا جب کہ جس جوڑے کو نوٹوں کا بنڈل ملا تھا وہ اسے لوٹانے کیلئے اس کے گھر پر موجود تھا جس نے پوری رقم بزرگ شہری کو واپس لوٹادی۔ معمر شخص اس ایمانداری پر اتنا خوش ہوا کہ جوڑے کو 500 فرانک انعام بھی دیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -