فاسٹ باؤلر محمد عامر نے کراچی کنگز سے راہیں جدا کرلیں 

فاسٹ باؤلر محمد عامر نے کراچی کنگز سے راہیں جدا کرلیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(سپورٹس رپورٹر) پی ایس ایل فرنچائز کراچی کنگز کو ایک اور بڑا جھٹکا، کپتان عماد وسیم کے بعد فاسٹ باؤلر محمد عامر نے بھی ٹیم سے راہیں جدا کر لیں۔محمد عامر کے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ معاملات طے پا گئے، فاسٹ باؤلر پی ایس ایل 9 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے ان ایکشن ہوں گے، عامر اور سرفراز احمد کے درمیان اچھے تعلقات کی وجہ سے انہیں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کا حصہ بنایا گیا ذرائع کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے جلد اس کا باقاعدہ اعلان کردیا جائے گا۔

مزید :

کامرس -