پنجابی زبان  اور اسکے تمام لہجوں کے حوالے سے مکمل سکرپٹ تیار

پنجابی زبان  اور اسکے تمام لہجوں کے حوالے سے مکمل سکرپٹ تیار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                                            لاہور(فورم رپورٹ، چودھری خادم حسین + تصاویر: ندیم احمد) برصغیر میں پنجابی بولی وسیع تر حصے میں بولی اور سمجھی جاتی ہے، مجموعی طور پر یہ دہلی سے پشاور اور صادق آباد تک کے باشندوں کی زبان ہے تاہم مرکز سے چاروں طرف کئی پہلوؤں سے یہ زبان مادری ہے اور پوٹھو ہار سے سرائیکی علاقے تک مختلف ہو جاتی ہے، پنجابی کے تحفظ کے لئے کئی دانشور اور تنظیموں نے اپنا حصہ ڈالا،یہ لشکری زبان اردو میں ہی تحریر ہوتی تاہم سرحد پار اٹاری سے دہلی 

تک کے باشندوں نے اسے گور مکھی سکرپٹ اپنا کر تحفظ دیا ہوا ہے جبکہ ہم فارسی سے مستعاد لشکری زبان اردو ہی کا سکرپٹ استعمال کرتے ہیں، یوں گور مکھی والوں سے اختلاف ہی ہوتا ہے، پنجابی کے لئے اپنے سکرپٹ کی ضرورت عرصہ دراز سے محسوس کی جا رہی تھی کہ جو ترجمہ ہوتا وہ مناسب نہیں ہوتا تھا۔سٹیل ملز پاکستان کے انجینئر اعجاز محمود نے یہ مرحلہ سر کر لیا ہے انہوں نے پنجابی زبان اور متعلقہ تمام لہجوں کے حوالے سے مکمل سکرپٹ تیار کر کے دیا ہے جس کا نام ”سانجو“ ہے۔اعجاز محمود پیشہ ور انجینئر ہیں لیکن انہوں نے اپنے علم اور مہارت سے سکرپٹ کی ایپلیکیشن تیار کی ہے جو کمپیوٹر پروگرامنگ کے حوالے سے بھی کام آتی ہے پاکستان فورم میں بات کرتے ہوئے، اعجاز محمودنے بتایا کہ سانجھو پنج دریاؤں کے ساتھ ساتھ رہنے والوں کی تمام بولیوں کے لئے ”ایلفا بیٹ“ ہیں اور تاریخ میں پہلی بار پنجابی سکرپٹ بنایا گیا ہے۔ان کا دعویٰ ہے کہ اس سکرپٹ میں ہم اپنی بولی کی تمام صوتی آوازوں کو مکمل اور ٹھیک ٹھاک لکھ سکیں گے کہ اس کی تمام تر تکنیک (ٹرمینالوجی) پنجابی بولی ہی میں ہے، تفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس سکرپٹ میں کانسونینٹ 35واول 10اور ایک خاموش (سائیلنٹ) حرف (لیٹر) ہے اور پانچ اعراب بھی ہیں۔ اس سکرپٹ کو دور جدید کی ٹیکنالوجی کی روشنی میں تیار کیا گیا جو سائنس، میتھ اور کمپیوٹر ٹرمنالوجی کے لئے بھی موزوں تر ہے۔ اعجاز محمود کے مطابق ”سانجھو“ مائیکرو سافٹ ایپبلی کیشن ہے جیسے مائیکرو سافٹ(ورڈز) اور مائیکرو سافٹ(ایکسل) ہیں، سانجھو ان دو کے علاوہ دوسری تمام ریپبلیکیشنز میں بھی استعمال (آپریٹ) ہو سکتا ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ آنے والے دنوں میں اس سافٹ ویئر ”سانجھو“ کے باعث پنجابی زبان تیزی سے ترقی کرے گی، انہوں نے بتایا کہ اس سکرپٹ کی تیاری کے بعد اب یہ بھی ممکن ہے کہ دوسری بولیوں کے سکرپٹ کے ساتھ تبادلہ ہو اور ایک دوسرے کے سکرپٹ میں ترجمہ ہو سکے، جو دقت گورمکھی رسم الخط کی وجہ سے پیش آتی ہے وہ اس سکرپٹ کی بدولت دور ہو جائے گی اور ایک دوسرے کا ادب بھی ترجمہ کیا جا سکے گا اور اس طرح انسانوں میں بھی قربت بڑھے گی کہ زبان کا میڈیم خلوص کا مظہر ہوتا ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا یہ درست کہ ہمارے ملک میں اردو ذریعہ تعلیم کی وجہ سے پنجابی بولی کو دھچکا لگا ہے لیکن اس کی وجہ بولی کا سکرپٹ کا نہ ہونا تھا اب اس سکرپٹ کی مدد سے تعلیم کا سلسلہ بھی مادری زبان میں ہو سکے گا اور پنجابی بولی ترقی کے مدارج طے کرے گی۔

پاکستان فورم