مرکزی جمیعت اہلحدیث کا عام انتخابات میں بھر پور حصہ لینے کا اعلان 

  مرکزی جمیعت اہلحدیث کا عام انتخابات میں بھر پور حصہ لینے کا اعلان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                                لاہور(سٹی رپورٹر)مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان نے عام انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کردیا، انتخابی سرگرمیوں کا آج سے آغاز ہوگا۔ ڈویژنل سطح پر ورکر کنونشنز ہونگے 28جنوری کو مینار پاکستان پر ملک گیر جلسہ عام ہوگا۔مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے چیف آرگنائزر چوہدری کاشف نواز رندھاوا نے مرکزی دفتر 106 راوی روڈ میں  پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا انتخابات میں مسلم لیگ ن کے ساتھ انتخابی اتحاد برقرار رہے گا۔ ملک بھر میں جماعت کو فعال اور منظم کیا جائیگا۔ انہوں نے  چیف آرگنائزر کی تقرری پر  سینیٹر پروفیسر ساجد میر کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا ہم ان کے اعتماد پر پورا اتریں گے،ملک گیر سطح پر جماعت کو منظم اور فعال کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔عوام کے مسائل کا حل ایک مضبوط جمہوری حکومت کی تشکیل میں ہے۔علامہ معتصم الہی ظہیر کی سربراہی میں انتخابی بورڈ بنادیا گیا ہے۔ پریس کانفرنس میں مولانا عبدالرشید حجازی، حافظ یونس آزاد،سید سبطین شاہ نقوی،رانا شفیق پسروی،مولانا عبدالباسط شیخوپوری،ڈاکٹر عبدالغفور راشد بھی موجود تھے۔