خصوصی صلاحیتوں کے حامل بچوں کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہو گا،خالد محمود

  خصوصی صلاحیتوں کے حامل بچوں کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہو گا،خالد محمود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (لیڈی رپورٹر)وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ معاشرے کے ہر فرد کو خصوصی صلاحیتوں کے حامل بچوں کے حقوق کیلئے بھرپورکردار ادار کرنا ہوگاوہ پنجاب یونیورسٹی چائلڈ ویلفیئر سنٹر کے زیر اہتمام خصوصی صلاحیتوں کے حامل افراد کے عالمی دن پرالرازی ہال میں تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر پرنسپل چائلڈ ویلفیئر سنٹر ڈاکٹر عائشہ وجہہ اللہ، ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف سپیشل ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر حمیرا بانو، فیکلٹی ممبران اور خصوصی بچوں نے والدین سمیت شرکت کی۔ اپنے خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ خصوصی صلاحیتوں کے حامل افراد کی جسمانی، نفسیاتی، تعلیمی، غذائی ضروریات کا خیال رکھنا والدین اور اساتذہ سمیت معاشرے کی ذمہ داری ہے۔

 ڈاکٹر عائشہ وجہہ اللہ نے کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد خصوصی صلاحیتوں کے حامل افراد کو درپیش چیلنجز بارے آگاہی فراہم کرنا ہے۔