ڈالر22پیسے مزیدسستا، سٹاک مارکیٹ میں ملاجلا رجحان

          ڈالر22پیسے مزیدسستا، سٹاک مارکیٹ میں ملاجلا رجحان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) ملک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مزید کمی ہوگئی۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق  انٹربینک میں ڈالر 22 پیسے سستا ہوا۔ا کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 285 روپے 17 پیسے پر بند ہوا ہے۔انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 285 روپے 39 پیسے پر بند ہوا تھا۔واضح رہے کہ انٹربینک میں نومبر میں ڈالر3 روپے 7 پیسے مہنگا ہوا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نومبر کے آخری کاروباری روز کاروبار کا ملا جلا رجحان رہا۔100 انڈیکس 29  پوائنٹس کے اضافے سے 60  ہزار  531 پر بند ہوا ہے۔کاروباری دن میں 100 انڈیکس 553 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا،  انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 60 ہزار 981 رہی۔بازار میں آج 46 کروڑ  71 لاکھ شیئرز کے سودے پونے 19 ارب روپے میں طے ہوئے۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن 11 ارب روپے بڑھی ہے، مارکیٹ کیپٹلائزیشن کاروبار کے اختتام پر 8 ہزار  729 ارب روپے ہے۔

سٹاک مارکیٹ

مزید :

صفحہ اول -