ایف بی آر سے مذاکرات کامیاب  پی آئی اے کے تمام اکاؤنٹس بحال 

   ایف بی آر سے مذاکرات کامیاب  پی آئی اے کے تمام اکاؤنٹس بحال 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور  (نیوز رپورٹر)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کی جانب سے قومی ایئر لائن(پی آئی اے)کے تمام اکاؤنٹس بحال کردیے گئے ہیں،ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے اور ایف بی آر کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے، واجبات کی ادائیگی کیلئے شیڈول طے کرنے پر اکاوئنٹس کی بحالی ممکن ہوئی،جس کے بعد ملک بھر میں قومی ایئر لائن کے تمام اکاؤنٹس بحال کرنے  کے حکامات جاری کردیے گئے،ترجمان کے مطابق پی آئی اے اورایف بی آر کالارج ٹیکس یونٹ مسئلے کے حل کیلئے مسلسل رابطے میں رہا،واضح رہے کہ  بدھ 29  نومبر کو ٹیکس کی عدم ادائیگی پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے قومی ایئر لائن پی آئی اے کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے تھے۔

 اکاؤنٹس بحال 

مزید :

صفحہ اول -