توشہ خانہ کیس: نواز شریف احتساب عدالت میں پیش، جواب جمع کرادیا

  توشہ خانہ کیس: نواز شریف احتساب عدالت میں پیش، جواب جمع کرادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                 اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف نے توشہ خانہ کیس میں جواب عدالت میں جمع کرادیا۔مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے اسلام آد کی احتساب عدالت میں اپنا جواب جمع کرایا جس میں کہا گیا ہے کہ کوئی دستاویز موجود نہیں کہ نواز شریف نے توشہ خانے سے کوئی بھی گاڑی مانگی ہو، نواز شریف کی طرف سے گاڑی لینے کا کوئی مطالبہ نہیں تھا۔سابق وزیراعظم کے جواب پر احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نیب پراسیکیوٹر سے پوچھا کیا کریں گے اب، اس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ابھی نوازشریف کا بیان دیکھیں گے اور پھر اس پر مزید کارروائی ہوگی۔بعد ازاں عدالت نے سماعت 20 دسمبر تک کیلئے ملتوی کردی۔

توشہ خانہ کیس

مزید :

صفحہ اول -