کچے کے ڈاکوؤں کے مکمل خاتمے کیلئے گرینڈ آپریشن کا حکم 

    کچے کے ڈاکوؤں کے مکمل خاتمے کیلئے گرینڈ آپریشن کا حکم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                            لاہور(جنرل رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے مکمل خاتمے کے لئے گرینڈ آپریشن کا حکم دے دیا ہے۔ وزیر اعلی محسن نقوی کی زیر صدارت رحیم یار خان ائرپورٹ پر اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف  جاری آپریشن کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ہدایت کی کہ ڈاکوؤں کے سہولت کاروں کے خلاف بھی بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔انہوں نے کہاکہ کچے کے علاقے میں کاشت فصلوں کی فوری کٹائی کی جائے تاکہ شرپسندوں کو چھپنے کی جگہ نہ ملے۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیاکہ گزشتہ روز پیش آنے والے واقعہ میں پولیس کے 3 کانسٹیبل شہید ہوئے جبکہ پولیس کی کاررؤائی میں 4 ڈاکو مارے گئے۔ آر پی او بہاولپور نے ڈاکوؤں کے حملے اور پولیس کے ایکشن کے بارے میں بریفنگ دی۔گزشتہ روز پیش آنے والے افسوسناک واقعہ کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔ محسن نقوی نے پولیس لائنز رحیم یار خان میں کچے کے  ڈاکوؤں سے مقابلہ کے دوران شہید ہونے والے کانسٹیبل غلام حسین کی نمازہ جنازہ میں شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے شہید کانسٹیبل غلام حسین کے والد سے ملاقات کی، دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے شہید کانسٹیبل غلام حسین کے والد کو دلاسہ دیا اور ان کے بلند حوصلے کو سراہا۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے شہید کانسٹیبل غلام حسین کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ آپ کے بیٹے غلام حسین نے شہادت کا بلند رتبہ پایا ہے۔ محسن نقوی کچے میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی اہلکاروں کاحوصلہ بڑھانے کے لئے شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان پہنچ گئے۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے زخمی کانسٹیبل نوید اختر، جمیل احمد، محمد عمران، عبد الرزاق، آصف علی او رمحمد سرور کی عیادت کی۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے کسان کی بھی عیادت کی۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی ہر زخمی کے پاس گئے اور بات چیت کی۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے زخمی پولیس اہلکاروں سے واقعہ کی تفصیلات بھی معلوم کی۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے زخمی پولیس اہلکاروں کا حوصلہ بڑھایا۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے زخمی اہلکارو ں کے بہترین علاج معالجہ کی ہدایت کی۔ محسن نقوی نے رحیم یار خان میں شیخ زید ہسپتال کا دورہ کیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے شیخ زید ہسپتال کے نئے کارڈیک سنٹر کامعائنہ کیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے شیخ زید ہسپتال کے کارڈیک سنٹر کی تعمیر پر یو اے ای کا شکریہ ادا کیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سی سی یو سے آفس باہر شفٹ کرنے کاحکم دیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے نرسنگ ہاسٹل کی اپ گریڈیشن کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے او پی ڈی، انکالوجی اوردیگر وارڈز کابھی دورہ کیا۔محسن نقوی نے ڈیرہ غازی خان میں انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی، وٹرنری ہسپتال اور لائیوسٹاک بزنس اینڈ انکوبیشن سینٹر کے دورے کئے۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے ڈیرہ غازی خان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی مکمل طور پر فنکشنل کرنے  اور ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی کمی کو فوری طور پر پورا کرنے کا حکم دیا۔وزیر اعلیٰ نے بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان میں پیداوار بڑھانے کیلئے لائیو سٹاک ایمرجنسی لگانے کا اعلان کیااور لائیوسٹاک کی پیداوار بڑھانے کے لئے پلان فوری طلب کرلیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے صوبائی وزراء عامر میر اور ابراہیم مراد کے ہمراہ کارڈیالوجی آف انسٹیٹیوٹ کے بیسمنٹ، گراؤنڈ فلور اور فرسٹ فلور کا تفصیلی دورہ کیا۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے گیما کیمرہ، سی ٹی سکین اور ایم آر آئی روم کا معائنہ کیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی ہسپتال کے کیفے ٹیریا، ویٹنگ ایریا اور سرائے کا بھی دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کارڈیالوجی او پی ڈی کا بھی تفصیلی معائنہ کیا۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ڈیرہ غازی خان کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ سے جنوبی پنجاب کے مریض فیض یاب ہورہے ہیں۔

محسن نقوی

مزید :

صفحہ اول -