دبئی، وزیراعظم آج اور  کل ورلڈ کلائمیٹ ایکشن  سمٹ میں شرکت کریں گے

    دبئی، وزیراعظم آج اور  کل ورلڈ کلائمیٹ ایکشن  سمٹ میں شرکت کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(این این آئی)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اقوام متحدہ دوبئی کی ایکسپو سٹی میں منعقدہ اٹھائیسویں کانفرنس آف پارٹیز (کوپ 28)کے (آج)جمعہ سے شروع ہونے والے ہائے لیول سیگمینٹ میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم(آج) جمعہ  اور (کل)ہفتہ کو ورلڈ کلائمیٹ ایکشن سمٹ میں شرکت کریں گے۔وزیراعظم ورلڈ کلائمیٹ ایکشن سمٹ میں 2دسمبر کو نیشنل اسٹیٹمنٹ دیں گے۔بیان کے مطابق کانفرنس کی سائیڈ لائنز پر وزیراعظم کی مختلف عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی،نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر،نگران وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی احمد عرفان اسلم اور نگران وزیر توانائی محمد علی بھی کوپ 28میں شرکت کر رہے ہیں۔

 وزیراعظم

مزید :

صفحہ اول -