سابق امریکی وزیرخارجہ ہنری کسینجر 100برس کی عمرمیں چل بسے

    سابق امریکی وزیرخارجہ ہنری کسینجر 100برس کی عمرمیں چل بسے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  نیویارک (آئی این پی) سابق امریکی وزیر خارجہ ہنری کسینجر 100برس کی عمر میں انتقال کرگئے، ہنری کسینجر کاانتقال ان کی رہائشگاہ کنیکٹی کٹ میں ہوا،ان کی آخری رسومات  اہل خانہ کی جانب سے  ادا کی جائیں گی، بعدازاں یادگاری تقریب نیویارک میں منعقد کی جائے گی،ہنری کسنجر 100برس کی عمر میں آخری وقت تک انتہائی فعال رہے اور وائٹ ہاؤس کے اجلاسوں میں شریک ہوتے رہے، آنجہانی نے رواں برس جولائی میں بیجنگ کا دورہ کیا تھا جہاں ان کی ملاقات چینی صدر شی جن پنگ سے ہوئی،چین کے ساتھ امریکا کے تعلقات ہنری کسینجر کی سب سے یادگار میراث میں سے ایک ہے، سوویت یونین کے خلاف سرد جنگ کے پیشِ نظر وہ خفیہ طور پر چین گئے تھے جس کا نتیجہ 1972میں امریکی صدر رچرڈ نکسن کے تاریخی دورہ چین اور بعدازاں چین کے ساتھ امریکی تعلقات کے قیام کی صورت میں نکلا،ہنری کسینجر کو امریکی خارجہ پالیسی کی طاقت کا مرکز تصور کیا جاتا تھا، اس وجہ سے وہ متنازع بھی رہے،ہنری کسینجر کئی کتابوں کے مصنف بھی تھے، انہوں نے سیکریٹری آف سٹیٹ اور نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر کے طور پر بھی خدمات سرانجام دیں، ان کو ویتنام کی جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات پر نوبل پرائز سے بھی نوازا گیا۔

 ہنری کسینجر

مزید :

صفحہ اول -