مہنگائی کے ذمہ دار احسن اقبال، بلدیاتی حکومتوں پر خود کو عقل کل سمجھتے ہیں، دانیال عزیز 

    مہنگائی کے ذمہ دار احسن اقبال، بلدیاتی حکومتوں پر خود کو عقل کل سمجھتے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(آئی  این پی) مسلم لیگ(ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا کہ مہنگائی کے ذمہ دار احسن اقبال ہیں، بلدیاتی حکومتوں سے متعلق خود کو عقل کل سمجھتے ہیں۔بلدیاتی حکومتوں پر احسن اقبال کے بیان پر ن لیگ کے ہی رہنما دانیال عزیز نے ردعمل میں کہا کہ احسن اقبال مقامی حکومتوں پر تقریر جھاڑنے سے پہلے جواب دیں، احسن اقبال پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کے چیئرمین تھے، مہنگائی کیوں قابونہ کرسکے؟دانیال عزیز نے کہا کہ احسن اقبال کی نااہلی کی وجہ سے ہماری حکومت عوامی سطح پر ناکام ہوگئی تھی، مسلم لیگ ن مہنگائی کو کم رکھنے کا اچھا ریکارڈ رکھتی تھی، احسن اقبال کی وجہ سے ن لیگ کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا، احسن اقبال کی نااہلی تھی جو غریب پاکستانی کو کمر توڑ مہنگائی کا سامنا کرنا پڑا۔مسلم لیگ ن کے رہنما نے مزید کہا کہ پارٹی نے مہنگائی کا نوٹس لیا ہوتا تو ناکامی پر احسن اقبال کو برطرف کر دیا جاتا، پارٹی احسن اقبال کی نااہلی کا نوٹس کا نہ بھی لے تو عوام اس کا نوٹس لیں گے، ووٹ کو مہنگائی سے جوڑا جارہا ہے۔

دانیال عزیز

مزید :

صفحہ اول -