نواز شریف نے ایک روپے کی کرپشن نہیں کی،مریم اورنگزیب

   نواز شریف نے ایک روپے کی کرپشن نہیں کی،مریم اورنگزیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  اسلام آباد(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ نواز شریف نے ایک روپے کی کرپشن نہیں کی، افسوس سیاسی انتقام، جھوٹے مقدمات میں قوم کا قیمتی وقت اور ترقی کا موقع ضائع کیا گیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام کے ساتھ مریم اورنگزیب نے 18جولائی 2017کو سپریم کورٹ کے باہر اپنی گفتگو کا کلپ بھی لگا دیا۔مریم اورنگزیب نے لکھاکہ  اللہ پر بھروسہ، قیادت کی ایمانداری، بے گناہی پر یقین ہو تب ہی یہ بات کی جا سکتی تھی، 18جولائی2017کو سپریم کورٹ کے باہر گفتگو کا یہ کلپ اس کا ثبوت ہے،میں نے کہا تھا جھوٹے مقدمے ہیں،ان میں ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہوگی،کہا تھا ایون فیلڈ میں سزا کے فیصلے میں کرپشن کا کوئی الزام نہیں لگ سکا۔

 مریم اورنگزیب

مزید :

صفحہ اول -