ریاستی میڈیا اداروں میں   اصلاحات ضروری، مرتضیٰ سولنگی

    ریاستی میڈیا اداروں میں   اصلاحات ضروری، مرتضیٰ سولنگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

   اسلام آباد (این این آئی) نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے ریاستی براڈ کاسٹرز میں اصلاحات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ دور ٹیکنالوجی کا ہے، ہمارے ریاستی براڈ کاسٹرز میں صورتحال کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے، ہم الیکشن کی طرف جا رہے ہیں، قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات میں سیاسی جماعتوں کی نمائندگی موجود ہے، میری گذارش ہے کہ ریاستی میڈیا میں اصلاحات کا پروگرام زیر بحث لایا جائے، نگران حکومت کوئی مستقل تعیناتی نہیں کر سکتی اور یہ بھی نہیں کر سکتی کہ کوئی ادارہ بند ہو جائے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو سینیٹر فوزیہ ارشد کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں 9 اکتوبر 2023 کو کمیٹی کے اجلاس میں کی جانے والی سفارشات بالخصوص یومیہ اجرت پر بھرتی ہونے والے  53 ملازمین سے متعلق سفارشات پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔ نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اگر کمیٹی تجویز کرتی ہے کہ ڈیلی ویجز کے لئے اشتہار کی شرط لازمی ہے تو کمیٹی کی رائے اور فیصلہ پر عمل کریں گے۔

 مرتضیٰ سولنگی

مزید :

صفحہ اول -