پٹوار ی کس قانون کے تحت بھرتی ہوتے ہیں آگاہ کیا جائے، لاہور ہائیکورٹ

    پٹوار ی کس قانون کے تحت بھرتی ہوتے ہیں آگاہ کیا جائے، لاہور ہائیکورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                            لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے پٹواریوں کی بھرتی میں مقامی افرادکو نظر انداز کرنے کیخلاف کیس کی سماعت میں پٹواریوں کی بھرتی کے حوالے سے رولزطلب کرلئے اور اپنے ریمارکس میں کہا کہ پٹواری کس قانون کے تحت بھرتی ہوتے ہیں عدالت کو آگاہ کیاجائے کسی بھی پاکستانی شہری کو مقامی ضلع کانہ ہونے کی بناء  پر نوکری کے حصول سے کیسے روکا جاسکتاہے کسی بھی عہدے پر مخصوص شہر کے شہریوں کوکیسے فوقیت دی جاسکتی ہے آئین میں تو کسی بھی شہری کو ملازمت کے حصول سے نہیں روکا جاسکتا کیا پٹواریوں کی بھرتی کے رولز آئین سے متصادم ہوسکتے ہیں جسٹس عابد عزیز شیخ نے کیس کی سماعت کی درخواست گزار آفاق کے وکیل پیر اللہ رکھا سیفی نے دلائل دئیے۔

ہائیکورٹ 

مزید :

صفحہ آخر -