خدیجہ شاہ کی نظر بندی کیخلاف درخواست پر حکومت کو فیصلہ کرنے کی ہدایت

  خدیجہ شاہ کی نظر بندی کیخلاف درخواست پر حکومت کو فیصلہ کرنے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے خدیجہ شاہ نظر بندی کیس اور توہین عدالت کی درخواستوں پر الگ الگ سماعت کی، فاضل عدالت نے دونوں درخواستوں پر سماعت آج تک ملتوی کرتے ہوئے خدیجہ شاہ کی نظر بندی کے خلاف درخواست پر حکومت کو فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی عدالت نے درخواست پر نظر ثانی کا فیصلہ کرکے آگاہ کرنے کا حکم دے دیا عدالت نے جیل میں خدیجہ شاہ سے اسکے شوہر اور بچوں کی ملاقات کا حکم بھی دیا  سرکاری وکیل ملاقات کرا کے آگاہ کریں سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ وزیر اعلی نے سمری منظور کر لی یہ معاملہ صوبائی کابینہ میں پیش کیا جایگا جس پر درخواست گذار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ خدیجہ شاہ سے ان کے بچوں کو ملنے نہیں دیا جا رہا جس پر سرکاری وکیل نے کہا کہ بچوں اور والد سے ماں کی ملاقات کے لیے جیل حکام سے بات کروں گا جسٹس علی باقر نجفی نے جہانزیب امین کی درخواست پر سماعت کی  

خدیجہ شاہ

مزید :

صفحہ آخر -