سرکاری حج سکیم کی بکنگ کیلئے  بینکوں کی اشتہاری مہم عروج پر

    سرکاری حج سکیم کی بکنگ کیلئے  بینکوں کی اشتہاری مہم عروج پر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) سرکاری حج سکیم2024ء کی بکنگ جاری،15بینکوں کی طرف سے زیادہ سے زیادہ درخواستوں کی وصولی کیلئے اشتہاری مہم عروج پر۔ 27نومبر سے شروع ہونیوالی بکنگ میں 30نومبر کی شام تک ایم سی بی سرفہرست،میزان اور حبیب بینک میں مقابلہ جاری۔ڈالر سکیم کی بکنگ سست روی کا شکار، 40روزہ اور20روزہ کی بکنگ میں بھی تیزی نہ آ سکی۔ سرکاری حج سکیم کی40روزہ اور شارٹ20 روزہ پیکیج کی بکنگ12دسمبر تک جاری رہے گی۔15دسمبر کو قرعہ اندازی ہو گی، شارٹ پیکیج کیلئے15ہزار کا کوٹہ مخصوص کیا گیا ہے۔ سپانسر شپ سکیم میں درخواستیں دینے والے قرعہ اندازی کے بغیر کامیاب تصور ہوں گے۔وزارت نے ڈالر کے ذریعے100ملین ڈالر کا ٹارگٹ رکھا ہوا ہے۔

بکنگ

مزید :

صفحہ آخر -