سکھ یاتریوں کے ساتھ ہونے  والی ڈکیتی کا مقدمہ درج

   سکھ یاتریوں کے ساتھ ہونے  والی ڈکیتی کا مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کر ائم رپو رٹر) لاہور کے علاقہ گلبرگ میں سکھ یاتریوں کے ساتھ ہونے والی ڈکیتی کی واردات کا مقدمہ درج کر لیا گیا، پولیس کی جانب سے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔گلبرگ پولیس نے 382 کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جس کے متن کے مطابق گاڑی سوارملزمان نے شاپنگ کرنے والی سکھ فیملی کو کوائف چیکنگ کے لئے روکا، ایک ملزم نے پولیس کی یونیفارم پہن رکھی تھی، دوسراسادہ کپڑوں میں ملبوث تھا اور انکے پاس گن بھی تھی، دونوں ملزمان گاڑی میں بیٹھ کرہی سکھ یاتریوں پرتلاشی کا دباؤ ڈالتے رہے،سکھ فیملی سے ڈیڑھ لاکھ انڈین کرنسی، تین لاکھ پاکستان روپے، ڈائمنڈ ٹاپس، رولیکس کھڑی اور راڈو گھڑی بھی چھین کر فرار ہوئے۔ متاثرہ خاتون سکھ کے بیگ میں نقدی، جیولری اوردیگرقیمتی سامان موجودتھا۔ 

مقدمہ درج 

مزید :

صفحہ آخر -