شہید کانسٹیبل کے اہلخانہ کو گھر کیلئے  1 کروڑ 35 لاکھ کے فنڈز جاری

شہید کانسٹیبل کے اہلخانہ کو گھر کیلئے  1 کروڑ 35 لاکھ کے فنڈز جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کر ائم رپو رٹر) لاہور پولیس کے کانسٹیبل محمد عرفان شہید کے اہل خانہ کوایک کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کا گھر دیا گیا، شہید کے اہلخانہ کو انکی پسند کے مطابق تمام سہولیات سے آراستہ مظہر کالونی،کوٹ رادھا کشن قصور میں گھر خرید کر فراہم کیا گیا۔ کانسٹیبل محمد عرفان شہید نے رواں برس اپریل میں سفاری پارک لاہور کے نزدیک دوران ڈیوٹی نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے جام شہادت نوش کیا تھا۔ کانسٹیبل محمد عرفان شہید کے لواحقین میں اہلیہ، دو بیٹے اور والدین شامل ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خصوصی کاوش پر حکومت پنجاب نے شہید کے اہلخانہ کے گھر کیلئے فنڈز جاری کئے۔

 فنڈز جاری 

مزید :

صفحہ آخر -