لیسکو کا آپریشن جاری، مزید316بجلی چور پکرے گئے، 191مقدمات درج 

    لیسکو کا آپریشن جاری، مزید316بجلی چور پکرے گئے، 191مقدمات درج 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                            لاہور(نیوز رپورٹر) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید316 بجلی چور پکڑے گئے جن میں سے 191 کے خلاف مقدمات درج کرا دئیے گئے۔ پکڑے جانے والے کنکشنز میں 16 کمرشل، 2 زرعی، 1انڈسٹریل اور297 ڈومیسٹک تھے،تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو 3لاکھ 29ہزار 38یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے  جن کی مالیت ایک کروڑ 32لاکھ 91ہزار510روپے بنتی ہے۔ترجمان کے مطابق تکیہ جموں شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے میں کنکشن کو300,000روپے،شاہدرہ ٹاؤن کے ہی علاقہ میں ایک اور کنکشن کو240,000روپے،فیروزوالا کے علاقے میں کنکشن کو200,000روپے،مجید کالونی مصطفی ٹان کے علاقے میں ایک کنکشن کو150,000روپے چارج کیے گئے ہیں۔ترجمان کے مطابق82 روز سے جاری آپریشن کے دوران کل31423 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے جن میں سے 15100ملزمان کو گرفتار کیا گیا،31046کنکشنز کے خلاف ایف آئی آر کی درخواستیں جمع کروائی گئیں،بجلی چوروں کو اب تک 5کروڑ29لاکھ 36ہزار781یونٹس چارج کئے گئے جن کی مالیت 2ار ب 97کروڑ13لاکھ 9 ہزار963روپے بنتی ہے۔

لیسکو کا آپر یشن

مزید :

صفحہ آخر -