تاوان کیلئے اغواء ہونیوالی طالبہ بازیاب،لڑکی سمیت 4ملزم گرفتار

    تاوان کیلئے اغواء ہونیوالی طالبہ بازیاب،لڑکی سمیت 4ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کر ائم رپو رٹر)پولیس نے ملت پارک کے علاقہ سے 30لاکھ روپے تاوان کیلئے اغواء ہونے والی سیکنڈ ایئر کی طالبہ کو بازیاب کروا کے لڑکی سمیت 4ملزمان کو گرفتار کر لیا ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود  نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انویسٹی گیشن پولیس اقبال ٹاؤن نے ملت پارک سے لڑکی کو تاوان کیلئے اغواء کرنیوالے 4ملزمان حمزہ، طلحہ، افضل اور امبرین کو گرفتار کر کے مغویہ کو بازیاب کر لیا ملزمان نے 18سالہ سماویہ نور کو 30لاکھ تاوان کیلئے اغواء کیا تھا مغویہ امریکن سکول ملت پارک میں سیکنڈ ائیر کی سٹوڈنٹ ہے جبکہ مرکزی ملزم حمزہ اور مغویہ سماویہ قبل ازیں اکٹھے پڑھتے تھے۔

طالبہ بازیاب  

مزید :

صفحہ آخر -