پیپلز پارٹی نظریئے کی علامت اور عقیدے کا نام ہے: روبینہ خالد

پیپلز پارٹی نظریئے کی علامت اور عقیدے کا نام ہے: روبینہ خالد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                            پشاور(سٹی رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی وویمن ونگ کی صوبائی صدرسینیٹرروبینہ خالد نے کہاہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کی حاکمیت اور پاکستانی معاشرے کی تناظر میں اسلامی سوشلزم کی فکر کو عملی شکل دینے کے لئے 30 نومبر 1967 کو لاہور میں پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی، جس میں طاقت کا سرچشمہ عوام کو قرار دیا گیا،پاکستان پیپلز پارٹی کے 56واں یوم تاسیس کے موقع پر انہوں نے کہا کہ ''عوام سے محبت'' اور ''طاقت کا سرچشمہ عوام'' کے جیسے عوامی نظریئے کی بنیاد پر وجود میں انے والی پاکستان پیپلز پارٹی وطن عزیز کی واحد وفاقی پارٹی ہے جس کی عوامی جڑیں گلگت بلتستان و کشمیر سے لیکر پختونخوا و پنجاب سمیت سندھ، بلوچستان تک پھیلی ہوئی اور یہ پاکستان پیپلز پارٹی ہی ہے جیسے ملک میں وفاق کی علامت سمجھا جاتا ہے. پاکستان پیپلزپارٹی ایک نظرئے کی علامت اور عقیدے کا نام ہے جس کا نعرہ و فلسفہ ''بھٹوازم'' کے نام سے گزشتہ 56 سالوں سے ملک کے طول و عرض میں غریب عوام چاہت اور محبت سے بلند کرتے چلے آرہے ہیں. صوبائی صدرسینیٹرروبینہ خالد نے کہاہے کہ 56 برس کی طویل جہدو جہد کے ساتھ آج بھی پارٹی پوری ملک میں موجود ہے اس ملک اور عوام کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کے قائدین نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے ملک میں جمہوریت کو مضبو ط  بنانے کیلئے ہر دور کے ڈکٹیٹر کے ساتھ مقابلہ کیا، پاکستان پیپلز پارٹی ہی اس ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جو غریب عوام کو روٹی کپڑا مکان کے ساتھ ساتھ ملک کو ایٹمی قوت بنایا ہے،گزشتہ 56برسوں سے ڈکٹیٹر شپ کیخلاف لڑنی والی پاکستان پیپلز پارٹی آج بھی ملک کے تمام صوبوں کے عوام دلوں میں زندہ ہے آج بھی شہید بے نظیر بھٹو کے صاحبزاے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی ملک میں جمہوریت کی بقاء کا جنگ لڑرہی ہے،