کراچی، ماڑی پور میں کپڑے کے گودام میں آتشزدگی

    کراچی، ماڑی پور میں کپڑے کے گودام میں آتشزدگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے ماڑی پور میں کپڑے کے گودام میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق 8 فائر ٹینڈر، 2 واٹر باوزر اور 4 واٹر ٹینکروں نے آگ بجھانے میں حصہ لیا۔آگ کی شدت کے باعث واٹر کارپوریشن کے کرش پلانٹ پر ایمرجنسی نافذ کی گئی۔رپورٹس کے مطابق گودام میں لگی آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا ہے۔فائر آفیسر مصلح الدین نے بتایاکہ آتشزدگی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔