فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی ملاوٹ مافیا کے خلاف متحرک

    فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی ملاوٹ مافیا کے خلاف متحرک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(سٹی رپورٹر)خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے صوبہ بھر میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کاروائیاں مزید تیز کردی ہیں اس سلسلے میں اتھارٹی کے ترجمان نے میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ فوڈ سیفٹی ٹیم پشاور نے ورسک روڈ اور یونیورسٹی روڈ پشاور میں دودھ فروشوں پر اچانک چھاپے اس موقع پر اتھارٹی ٹیم نے دودھ کے نمونے لیکر جدید موبائل ٹیسٹنگ لیب کے ذریعے ٹیسٹ کیے۔ رپورٹ کے مطابق دودھ میں کسی قسم کے کیمیکل کی ملاوٹ نہیں پائی گئی لیکن پانی کی ملاوٹ ثابت ہونے پر تین سو چالیس لٹر سے زائد دودھ کو موقع پر ہی تلف کر دیا گیا۔اسی طرح چارسدہ شیر پا_¶ بازار میں ایک کارروائی کے دوران اتھارٹی کی ٹیم نے ایک ڈسٹری بیوٹر سے ملک پیک کے دو سو کارٹن ضبط کر کے سرکاری تحویل میں لے لیے۔ جن میں تقریباً تیرہ سو لیٹرز سے زائد مضر صحت دودھ موجود تھا۔ٹیم نے مالکان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انکے خلاف مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا جبکہ فوڈ سیفٹی ٹیم نوشہرہ نے خویشگی بالا و پایان میں مختلف کریانہ سٹورز، کباب و فش شاپس اور ہوٹلوں کی انسپکشن کے دورانِ ایک سو پچاسی لیٹر سے زائد غیر معیاری تیل کو موقع پر تلف کر تے ہوئے مالکان پر بھاری جرمانے عائد کیے، دریں ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی شفیع اللہ خان نے انسپکشن ٹیموں کی حالیہ کارروائیوں کو سراہا اور انکو خوراک سے وابستہ کاروباروں کی روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ ہر صورت یقینی بنانےکی ہدایت کی