آرٹلری میدان ٹریفک پولیس سیکشن گلیوں سے گاڑیاں اٹھانے لگا

  آرٹلری میدان ٹریفک پولیس سیکشن گلیوں سے گاڑیاں اٹھانے لگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی کے علاقے برنس روڈ میں آرٹلری میدان ٹریفک پولیس سیکشن شہریوں کو اذیت میں مبتلا کردیا ۔لفٹر گلیوں میں کھڑی موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں کو بھی اٹھانے لگے ۔گھروں کے باہر سے گاڑی اٹھانے کے عمل کی وجہ سے شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے ۔تفصیلات کے مطابق کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے نوپارکنگ زون سے گاڑیوں کی لفٹنگ کا ٹھیکہ پرائیوٹ پارٹی کو دیا گیا ہے جو اپنی آمدنی کے لیے اپنی حدود سے تجاوز کرتے ہوئے من مانیاں کارروائیاں کررہے ہیں ۔کراچی کے علاقے برنس روڈ کے رہائشیوں کے مطابق آرٹلری میدان ٹریفک سیکشن نے کمائی کا ایک نیا طریقہ ایجاد کرتے ہوئے اب گلیوں سے بھی گاڑیوں کو اٹھانا شروع کردیا ہے ۔برنس روڈ کی گلیوں میں شہریوں کے گھروں کے باہر کھڑی موٹرسائیکل اور گاڑیاں ٹریفک پولیس کے لفٹر اٹھاکر لے جاتے ہیں جس کے بعد انہیں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور وہ پہلے اس تشویش کا شکار ہوجاتے ہیں کہ ان کی گاڑی چوری کرلی گئی ہے لیکن بعد میں علم ہوتا ہے کہ یہ ٹریفک پولیس کی کارروائی ہے ۔ذرائع کے مطابق اپنی آمدنی میں اضافے کے لیے پڑائیویٹ ٹھیکے دار یہ طریقہ ایجاد کیا ہے کہ گلیوں سے بھی گاڑیوں کو اٹھایا جائے اور صرف ان گاڑیوں کو چھوڑ دیا جائے جن کی سرکاری نمبر پلیٹ ہے ۔ادھر اہل علاقہ نے ڈی آئی جی ٹریفک کراچی سے مطالبہ کیا ہے کہ آرٹلری میدان ٹریفک سیکشن کی چیرہ دستیوں کا نوٹس لیا جائے اور گلیوں میں کی جانے والی ان غیرقانونی کارروائیوں کا سدباب کیا جائے ۔