سرحدی تنازعات خاتمہ ‘ کمشنر پشاور محمد زبیر متحرک ہو گئے 

    سرحدی تنازعات خاتمہ ‘ کمشنر پشاور محمد زبیر متحرک ہو گئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(سٹی رپورٹر) کمشنر پشاور ڈویژن محمد زبیر کی زیر صدارت پشاور ڈویژن کے مختلف اضلاع میں سرحدی تنازعات کے دیرپا حل اور تنازعات کے خاتمے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ سیکرٹری بورڈ آف ریونیو،ایڈیشنل کمشنر پشاور اور پشاور ڈویژن کے تمام پانچوں اضلاع پشاور،نوشہرہ،چارسدہ،قبائلی ضلع مہمند اور ضلع خیبر کے ڈپٹی کمشنرز نے شرکت کی اجلاس میں پشاور ڈویژن کے مختلف اضلاع میں عرصہ دراز سے چلنے والے سرحدی تنازعات جن میں پشاور اور خیبر، پشاور اور حسن خیل، خیبر اور اورکزئی اور مہمند اور باجوڑ سرحدی تنازعات شامل ہیں کے پائدار حل پر تبادلہ خیال کیا گیا اجلاس میں ان سرحدی تنازعات کے خاتمے اور دیرپا حل کے لئے اسسٹنٹ ٹو کمشنر ریونیو افتخار الدین کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی قائم کر دی گئی کمیٹی کو دو ہفتوں میں سرحدی تنازعات کے خاتمے اور دیرپا حل کے لئے میکنزم تیار کرنے کی ہدایات جاری کئے گئے تاکہ عرصہ دراز سے چلنے والے ان سرحدی تنازعات کو ختم کر کے ان علاقوں میں بسنے والے مختلف اقوام کے مابین کشیدگی کو کم کیا جاسکے کمیٹی میں ایڈیشنل کمشنر پشاور کاشف ندیم،سیکریٹری ٹو کمشنر محمد عارف ممبران ہونگے کمیٹی کو ازخود مزید دو ممبران کے نامزدگی کا اختیار دیا گیا کمیٹی کو دو ہفتوں میں میکنزم تیار کرکے رپورٹ کمشنر پشاور ڈویژن کو ارسال کرنے کی ہدایات جاری کئے گئے