فریقین بغل گیر، قتل مقاتلے کی دشمنی دوستی میں تبدیل

    فریقین بغل گیر، قتل مقاتلے کی دشمنی دوستی میں تبدیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(کرائم رپورٹر)پشاور پولیس، علماءکرام، علاقہ معززین اور جرگہ مشران کی کوششوں سے قتل مقاتلے کی دشمنی میں فریقین کے مابین راضی نامہ کرا دیا گیا، دونوں فریقین کے مابین 2006 سے جاری قتل مقاتلے کی دشمنی چلی آ رہی تھی جس میں قیمتی انسانی جان کا ضیاع ہوا تھا، گزشتہ روز ہونے والی خصوصی تقریب میں دونوں فریقین نے تمام اختلافات بھلا کر آئندہ کے لئے بھائیوں کی طرح رہنے کا عہد کیا جس پر فریقین، علماءکرام اور جرگہ مشران نے کپیٹل سٹی پولیس کی جانب سے بھر پور معاونت کرنے اور فریقین کے مابین جاری تصفیہ کو خوش اسلوبی کے ساتھ حل کرنے پر پولیس کا شکریہ ادا کیا کیپٹل سٹی پولیس پشاور کے تھانہ شاہ قبول کی حدود میں دو فریقین گولڈنیان اور ملاگوری کے مابین دیرینہ دشمنی کے خاتمہ کیلئے جرگہ کا انعقاد کیا جس میں ایس پی سٹی ڈویژن طیب جان، ڈی ایس پی سٹی گوہر خان ، ایس ایچ او تھانہ شاہ قبول علی ادرش خان، معززین علاقہ اور جرگہ مشران نے شرکت کی تفصیلات کے مطابق تھانہ شاہ قبول کی حدود میں دو فریقین گولڈنیان اور ملاگوری کے درمیان سال 2006 سے جاری دیرینہ قتل مقاتلے کی دشمنی چل رہی تھی، دونوں فریقین کےخلاف تھانہ شاہ قبول اور بھانہ ماڑی میں قتل ، اقدام قتل اوردیگر سنگین جرائم کے تحت 28مقدمات درج تھے، جس پر ایس سٹی طیب جان ، ڈی ایس پی سٹی گوہرخان ، ایس ایچ او تھانہ شاہ قبول علی ادرش ، جرگہ مشران ارباب ثمین جان، حاجی خطاب، حاجی مشرف، حاجی زاہد، علماءکرائم، علاقہ معززین اور دیگر افراد کی کوششوں سے جرگہ کے زریعے فریقین کے درمیان جاری دیرینہ دشمنی کو دوستی میں بدل گئی ،جرگہ کے دوران دونوں فریقین کے مابین جاری خونی دشمنی کو خوش اسلوبی کے ساتھ ختم کراتے ہوئے راضی نامہ کرا دیا گیا جس کے دوران دونوں فریقین باہم بغل گیر ہو کر آئندہ کے لئے تمام اختلافات کو پس پشت ڈالتے ہوئے بھائیوں کی طرح رہنے کا عہد لیااس موقع پر ایس پی سٹی طیب جان نے کہا کہ پولیس کا کام عوام کی جان ومال کا تحفظ ہے،اسی طرح جاری دشمنیوں کو ختم کرنے میں علماءکرائم ،علاقہ معززین اور پولیس کی کارکردگی کو سراہا جرگہ مشران، علماءکرام اور دونوں فریقین سمیت دیگر شرکا ءنے کیپٹل سٹی پولیس کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور علاقہ سے جرائم کے خاتمہ اور دیگر معاشرتی برائیوں کے تدارک میں پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کا عزم ظاہر کیا