نگراں وزیر کا فرنٹیئر فاﺅنڈیشن میں ”کھانہ سب کے لئے“ منصوبے کا افتتاح 

  نگراں وزیر کا فرنٹیئر فاﺅنڈیشن میں ”کھانہ سب کے لئے“ منصوبے کا افتتاح 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                            پشاور(سٹی رپورٹر)خیبرپختونخوا کے نگراں وزیر برائے محکمہ خزانہ، مال ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ 30نومبر معذوروں کا عالمی دن ہے اس موقع پر پاکستان انسٹیٹیوٹ آف پروسٹیتھک اینڈ ارتھوٹیک سائنسز کا دورہ کرناان معذور افراد کی حوصلہ افزائی کرنا مقصود ہے۔معذور افراد معاشرے کا اہم حصہ ہےں ان کا علاج معالجہ اور خیال رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ نگراں وزیر نے مختلف سیکشنز خاص کر پاکستان انسٹیٹیوٹ آف پروسٹیتھک اینڈ ارتھوٹیک سائنسز(PIPOS) کا معائنہ کیا اور انہیںعلاج کے حوالے سے دستیاب ادویات اور مشینری پر تفصیلی بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف پروسٹیتھک اینڈ ارتھوٹیک سائنسز میں ہر مہینے 400 سے 600 تک معذور افراد کا علاج کیا جاتا ہے۔ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف پروسٹیتھک اینڈ ارتھوٹیک سائنسز(PIPOS) کے پورے صوبے میں 12 ڈیوژنل سنٹرز ہیں جہاں پر معذور افراد کے لیے علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کی جاتی ہےں اور ان سنٹرز میں پیدائشی اور مختلف حادثات میں معذور افراد کا علاج کیا جاتا ہے۔اس موقع پر وہ تھیلیسیمیا اور دیگر مریضوں سے بھی ملے اور ان کی صحت دریافت کی ہے۔ نگراں وزیر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ معذور افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی اور صوبائی حکومت اس ضمن میں ہر قسم کی مدد فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ معذور افراد کا عالمی دن ہمیں پیغام دیتا ہے، کہ ان افراد کا خصوصی خیال رکا جائے اور ان کو اچھی زندگی گزارنے کے لئے تکنیکی ہنر اور روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں۔ بعد ازاں نگراں وزیر نے یونیورسٹی ٹاون میں فرنٹیئر فا_¶نڈیشن اور پاکستان بیت المال کے اشتراک سے '' کھانہ سب کے لئے '' منصوبے کا افتتاح کیا۔ منصوبے کا مقصد پشاور کے نادار اور مستحق افراد میں مفت کھانہ تقسیم کرنا ہے۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ کھانہ سب کے لئے منصوبہ ایک نہایت اچھا اور منفرد اقدام ہے، خوراک ہر انسان کی بنیادی ضرورت ہے، فرنٹیئر فا_¶نڈیشن اور پاکستان بیت المال کا یہ اقدام قابل تعریف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی نگراں حکومت نادار ،مسکین غرباءاور مستحق افراد کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے بھی کوشاں ہے تاکہ یہ لوگ اپنے روزگار کے ساتھ ایک خوشحال زندگی گزار سکیں۔دریں اثنا فرنٹیئر فا_¶نڈیشن اور پاکستان بیت المال کی طرف سے نگراں وزیر کو شیلڈ بھی پیش کی گئی۔ تقریب میں پاکستان بیت المال کے چیف صاحبزادہ محمد حلیم و دیگر نے بھی شرکت کی ۔