متنی ،مسلح افراد کی فائرنگ  سے شہری جاں بحق 

    متنی ،مسلح افراد کی فائرنگ  سے شہری جاں بحق 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (کرائم رپورٹر)متنی پولیس سٹیشن کی حدود میں مسلح افراد کی فائرنگ سے شہری جان بحق ہوگیا۔واقعات کے مطابق گزشتہ روز مدعی یار گل ولد امروز گل شکنہ ٹوکر خیل متنی نے رپورٹ درج کراتے ہویے پولیس کو بتایا کے وہ شربت خان کیساتھ موجود تھا کے اسی دوران مسلح افراد نوابخان احسان اللہ غنچہ گل خوشحال بھادر ملک ظاہر اور گل رحمان نے ان پر انھا دھند فائرنگ کر دی جسکے نتیجے میں شربت خان متعدد گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگیا جہنیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ ملزمان ارتکاب جرم کرنے کے بعد فرار ہوگئے پولیس نے نعش کو تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کیلیے خیبر میڈیکل کالج پہنچادیا اور ملزموں کیخلاف دفعہ 302 324 427148 149 کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے