پیسکو چیف آپریشن آفیسر انجینئر گل نبی سید نے درگئی ڈویژن کا دورہ کیا

  پیسکو چیف آپریشن آفیسر انجینئر گل نبی سید نے درگئی ڈویژن کا دورہ کیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(سٹی رپورٹر)وزیر اعظم پاکستان اور سیکرٹری پاور ڈویژن کے ویژن کے مطابق پیسکو ریجن میں بجلی چوری اور نادہندگان کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر پیسکو انجینئر قاضی محمد طاہر کی خصوصی ہدایات پر چیف آپریشن آفیسر انجینئر گل نبی سید نے سوات سرکل کے درگئی سب ڈویژن کا دورہ کیا۔ انجینئر گل نبی سید نے علاقے میں جاری آپریشن کا جائزہ لیا اور آپریشن کے مثبت نتائج پر سہمتی کا اظہار کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے فیلڈ سٹاف سے بھی ملاقاتیں کی اور ان کو کام کرتے وقت حفاظتی اقدام کو یقینی بنانے کی ہدایات کیں۔امزید یہ کہ ا نہوں نے اپنے تمام افسران کو خراج تحسین بھی پیش کیا کہ ان کی دن رات کوششوں سے بجلی چوری میں نمایاں کمی آئی ہے جس سے مستقبل میں بجلی صارفین کیلئے مزید سہولیات اور آسانیاں پیدا ہونگی۔