محکمہ صحت ٹیم کا نجی گڈز ٹرانسپورٹ کمپنی پر چھاپہ، جعلی ادویات برآمد

    محکمہ صحت ٹیم کا نجی گڈز ٹرانسپورٹ کمپنی پر چھاپہ، جعلی ادویات برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(سٹی رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ جنرل ڈرگ کنٹرول اینڈ فارمیسی سروسز محکمہ صحت کی ٹیم نے رنگ روڈ پرواقع ایک نجی گڈز ٹرانسپورٹ کمپنی پر چھاپہ مارتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی جعلی، غیر رجسٹر ادویات اور سرنجز برآمد کرلیں۔ محکمہ صحت کے مطابق ڈرگ کنٹرول ٹیم نے جعلی آئی ڈراپس بھی برآمد کئے۔ ٹیم نے تمام سٹاک قبضہ میں لیتے ہوئے فارنزک تجزیئے کے لئے نمونے بھیج دیئے ہیں۔ ٹیم نے کمپنی کے خلاف ڈرگ ایکٹ 1976 کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق چھاپہ خفیہ ذرائع سے فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر مارا گیا۔