زرعی یونیورسٹی پشاورٹیچرز اایسوسی ایشن سالانہ انتخابات‘بڈیز پینل نے کلین سویپ کر لیا 

    زرعی یونیورسٹی پشاورٹیچرز اایسوسی ایشن سالانہ انتخابات‘بڈیز پینل نے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(سٹی رپورٹر)زرعی یونیورسٹی پشاورٹیچرز اایسوسی ایشن  کے سالانہ انتخابات میں بڈیز پینل نے کلین سویپ کر لیا ہے چیف الیکشن کمشنر پروفیسر ڈاکٹر مقصود شاہ کی جانب سے جاری نتائج کے مطابق صدر کی نشست پروفیسر ڈاکٹر ہمایون خان  اور جنرل سیکرٹری کی نشست ڈاکٹر سید سرتاج عالم کاکا خیل نے اپنے نام کر  لی اسی طرح نائب صدر پروفیسر ڈاکٹر محمد سجاد،نائب صدر (ای ایم کے ریزو)ڈاکٹر ظاہر آفریدی،جائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر محمد عمران،فنانس سیکرٹری ڈاکٹر عباد اللہ جان،سپورٹس سیکرٹری  ڈاکٹر نوید احمد،میڈیا سیکرٹری سید فہد شاہ  جبکہ ایگز یکٹیو ممبرز پروفیسر ڈاکٹر اقبال منیر،پروفیسر ڈاکٹر سرز زمین خان،پروفیسر ڈاکٹر  یوسف حیات،محمد نثار اور ڈاکٹر عشرت ناز (فیمیل ریزو سیٹ) پر منتخب ہوئے ہیں  واضح رہے نو منتخب صدر ڈاکٹر ہمایون خان  فپواسا  پاکستان کے ایک بار صدر اور زرعی یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن کے چار بار صدر رہہ چکے ہیں جبکہ نو منتخب جنرل سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر سید سرتاج عالم کاکا خیل بھی فپواسا خیبر پختونخوا چیپٹر کے صدر رہ چکے ہیں