کراچی میں نجی مال آتشزدگی کیس میں 5 اہم افراد گرفتار

    کراچی میں نجی مال آتشزدگی کیس میں 5 اہم افراد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر قائد میں راشد منہاس روڈ پر واقع آر جے شاپنگ مال میں لگنے والی آگ کے معاملے میں 5 اہم افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ذرائع کے مطابق آر جے مال میں آگ لگنے کے سانحے میں بڑی پیش رفت اس وقت سامنے آئی کہ ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے حادثے کے مبینہ ذمہ دار 5 اہم افراد کو حراست میں لے لیا، جس میں مال کی سیکیورٹی کا انچارج عابد شاہ شامل ہے۔علاوہ ازیں سافٹ ویئر ہاؤس کے مالک عمران عدنان، انتظامی رکن سلطان اور فیضان کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق زیرحراست افراد کو باقاعدہ گرفتار کیا جائے گا۔ پولیس ذرائع نے بتایاکہ بلڈنگ میں قواعد و ضوابط کی دھجیاں اڑائی گئی ہیں، مال میں آگ لگنے کے بعد دھواں نکلنے تک کی جگہ نہیں تھی۔ زیرحراست افراد مبینہ طور پر سانحے کے زمہ دار ہیں۔واضح رہے کہ تین روز قبل رات کے آخری پہر نجی مال میں آگ لگ گئی تھی، جس کے نتیجے میں گیارہ افراد دم گھٹنے اور جل کر جاں بحق ہوگئے تھے۔